وزیراعلی محسن نقوی نے سرگودھا روڈ، جھنگ روڈ، سمندری روڈاوردیگر کی تعمیر و مرمت کے لئے پلان طلب کرلیا

116
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سٹیٹ آف دی آرٹ نئی لیب و ڈائیگناسٹک سینٹر کا افتتاح کیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سٹیٹ آف دی آرٹ نئی لیب و ڈائیگناسٹک سینٹر کا افتتاح کیا

لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد کی چار بڑی سٹرکوں کی تعمیر ومرمت اور ری ماڈلنگ کی منظوری دے دی۔ سرگودھا روڑ، جھنگ روڑ، سمندری روڑ کی تعمیر ومرمت کے لئے فوری پلان طلب کرلیا۔وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت کمشنر آفس میں اعلی سطح اجلاس میں فیصل آباد شہر کی سٹرکوں کا پیچ ورک کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

وزیراعلی محسن نقوی نے فیصل آباد کی سٹرکوں کی تعمیر ومرمت کے لئے فنڈز کے اجرا کی ہدایت کردی۔کمشنر فیصل آباد ڈویژن آئندہ چند روز میں روڑز کی تعمیر ومرمت اور ری ماڈلنگ کا پلان پیش کریں گی۔