وزیراعلی محسن نقوی کا علی الصبح نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس کا دورہ

164
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سٹیٹ آف دی آرٹ نئی لیب و ڈائیگناسٹک سینٹر کا افتتاح کیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سٹیٹ آف دی آرٹ نئی لیب و ڈائیگناسٹک سینٹر کا افتتاح کیا

لاہور۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب محسن نقوی علی الصبح نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس پہنچ گئے۔صوبائی وزرا منصور قادر، عامر میر اور اظفر علی ناصر بھی ہمراہ تھے۔وزیر اعلی محسن نقوی کے مسلسل دوروں سے انڈرپاس کی کھدائی کا کام مکمل جبکہ اندرونی سڑکوں پر کنکریٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے۔

وزیراعلی نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اورانڈرپاس کے بیڈ پر جاری کاموں کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے انڈر پاس کی دیواروں کے تعمیراتی کام کو چیک کیا اورمنصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے پر 3 شفٹ میں کام جاری رکھا جائے اور باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلی محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انڈر پاس کی ریٹینگ والز، ڈیک سلیب پر کام جاری، انڈر پاس کی چھت مکمل کر لی گئی ہے۔