وزیراعلی ٰپنجاب کا مریضوں کےلیے بڑا تحفہ ، جنرل ہسپتال لاہور میں 400 نئے ایئر کنڈیشن نصب

216
MARRIUM

لاہور۔24جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر لاہور جنرل ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کےلئے 400 سے زائد نئے ایئر کنڈیشنز نصب کردیےگئے ۔

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے اس موقعے پر کہا کہ مختلف شعبوں میں ایئر کنڈیشن نصب ہونے سے مریضوں کو راحت میسر آئے گی جبکہ اچھے ماحول میں ہیلتھ پروفیشنلز بھی مریضوں کا بہتر علاج کر سکیں گے ،

ہسپتال کو نئے ایئر کنڈیشن دلوانے میں وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی کاوشیں بھی قابل ستائش ہیں۔ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ جنرل ہسپتال کی انتظامیہ عوام کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے