23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن never again مہم کے تحت بر...

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن never again مہم کے تحت بر وقت پولیس کی کاروائیاں جاری

- Advertisement -

بھکر۔ 11 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن Never Again مہم کے تحت بھکر پولیس کی بروقت کارروائیاں جاری ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر تھانہ جنڈانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔لڑکی کے والد نے تھانہ جنڈانوالہ پولیس کو بتایا کہ ملزم نے میری بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے جس پر ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او کلورکوٹ ظفر اقبال کو فوری ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ایس ایچ او جنڈنوالہ محمد زعیم مہدی بھڈوال اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم فلکشیر کو گرفتار کر لیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580753

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں