وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا

94

لاہور۔19اپریل (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم بارے اہم اجلاس کا انعقاد۔وزیراعلی نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا۔وزیراعلی نے انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم کے دوران مسنگ چلڈرن کا تناسب بھی زیرو کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ علاقوں میں انسداد پولیو کمپین کو موثر بنانے کیلئے اقدامات اورشہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرز کو یونین کونسل وائز پولیو کمپین کا روزانہ جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

وزیراعلی نے انتظامیہ کو انسداد پولیو ویکسی نیشن کے مائیکروپلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوے کہاکہ کوئی بچہ پولیو سے بچاو کی ویکسین کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوشش سے زیرو پولیو کا ہدف باآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے،کسی بھی بچے کا پولیو کے رسک پر ہونا ہر گز گوارا نہیں۔ صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے اینٹی پولیو ویکسی نیشن مہم پر تفصیلی بریفنگ دی-صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیولنک پر اجلاس میں شرکت کی۔