وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کاقائداعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر پیغام

89

کوئٹہ۔25دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہےکہ آج وطن عزیز کو جن چیلنجوں کا سامناہے ان سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی صفوں میں مکمل اتحاد برقرار رکھیں ۔قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے زریں اصول اتحاد، تنظیم اوریقین محکم پاکستان کو ایک مستحکم ریاست بنانے کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ ان اصولوں پر عملدرآمد کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کے تصور کے مطابق پاکستان میں رواداری روشن خیالی اور جمہوریت کو فروغ دے کر ہی ہم ا نہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا حق ادا کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ پاکستان کے روایتی دشمن نے ہمارے وطن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں شروع کررکھی ہیں۔