وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شہید شاہنواز بھٹو کو ان کی 39ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت

214
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (بی ٹیوٹا) کے امور سے متعلق اجلاس

کوئٹہ۔ 18 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید شاہنواز بھٹو کو ان کی 39ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید شاہنواز بھٹو کی شخصیت فکر اور انکی جمہوری سوچ کو سنہرے الفاظ میں یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری رویوں کے فروغ کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو کا یوم شہادت ہمیں ان بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو بھٹو خاندان نے پاکستان میں جمہوریت کے لیے دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہداء کے افکار پر چلتے ہوئے ملک میں مضبوط جمہوریت، مساوات اور ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ پارٹی کے شہید قائدین اور شہید شاہنواز بھٹو کا خواب ایک جمہوری، خوشحال اور مساوی معاشرے کا قیام تھا اور پاکستان پیپلز پارٹی اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے پرعزم ہے

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید کا مشن ایک پر امن جمہوری معاشرے کی تشکیل تھا جس کے حصول کے لیے درست سمت کا تعین ضروری ہے تاکہ ایک مثبت اور تعمیری معاشرے کو تشکیل میں دیا جا سکے۔