وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی عشائیہ میں شرکت

181
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (بی ٹیوٹا) کے امور سے متعلق اجلاس

کوئٹہ۔ 30 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ شب صوبائی وزیر خوراک نور محمد دمڑ کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، سپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی، ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان غزالہ گولا، صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ سول حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔