وزیراعلیٰ بلوچستان کی دیوالی کے تہوار پر پوری ہندو برادری کو مبارکباد

142
Mir Sarfaraz Ahmad Bugti
Mir Sarfaraz Bugti

کوئٹہ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دیوالی کے تہوار پر بلوچستان اور پاکستان کی پوری ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے ۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔صوبائی حکومت بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیوالی ایک ایسا تہوار ہے جو بلوچستان میں ہندو برادری مکمل جوش و جذبے سے مناتی ہے اور اس موقع پر صوبے کے مسلمان بھائی بھی ان کی خوشیوں میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت آئین میں طے کردہ قوانین کے مطابق اقلیتوں کو تمام حقوق فراہم کر رہی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہندو برادری نے ہمیشہ مکمل مذہبی رواداری کا مظاہرہ کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں آباد ہندو کمیونٹی نے ہمیشہ اپنے قول و فعل سے حب الوطنی کا ثبوت دیا اور پاکستان کے ساتھ اپنی بے لوث محبت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں آباد ہندو برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔