- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 05 اگست(اے پی پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں سندھ کے مسائل پر بات ہوئی ہے‘ وزیراعظم نے سندھ کے مسائل کے حل کے لئے مجھے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے‘ امن و امان سمیت دیگر بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے وفاق کی مدد کی ضرورت ہے‘ میڈیا میری غلطیوں کی اصلاح کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سندھ ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14398
- Advertisement -