وزیراعلیٰ سندھ کا ادیب و دانشور پروفیسر بیدار جعفری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

90
Sindh Chief Minister
Sindh Chief Minister

کراچی۔ 06 جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ادیب و دانشور پروفیسر بیدار جعفری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ پروفیسر دیدار علی ’بیدار جعفری‘ نفیس اور بہترین شخصیت کے مالک تھے، ان کی علم و ادب میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ رب کائنات مرحوم بیدار جعفری کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔