وزیراعلیٰ سندھ کی اے پی این ایس کےنو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

119
Syed Murad Ali Shah

کراچی۔ 02 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےآل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی ( اے پی این ایس )کےنو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں تمام کامیاب ہونے والے امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں،انتخابات جمہوری عمل کی نشاندہی کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نازآفرین سہگل لاکھانی کو بطور صدر، سرمد علی کو سیکرٹری جنرل، امتنان شاہد کو سینئر نائب صدر، محمد اسلم قاضی کو نائب صدر، سید محمد منیرجیلانی کو جوائنٹ سیکرٹری اور شہاب زبیری کو فنانس سیکرٹری تقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ اے پی این ایس کےنو منتخب نمائندے پریس کی بہتر ساکھ کے لیے اپنا نمایاں کردار ادا کریں گے۔