وزیراعلیٰ شہبازشریف کی چینی سفیرسے ملاقات میں گفتگو

108

لاہور۔2 اگست(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے سفیر سن ویڈانگ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے حالیہ دورہ چین کے دوران اقتصادی ترقی کے حوالے سے ہونے والے معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر سن ویڈانگ نے چین کے کامیاب دورے پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا حالیہ دورہ چین بہت مفید رہا اور چین کی قیادت، کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سرکردہ رہنماﺅں، وزرائ، چینی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سے ملاقاتیں بڑی سود مند رہیں اور پاکستان اور چین کے درمیان ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔