وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا پنجاب حکومت اوربینکوں کے مابین معاہدے پر ہونے والے دستخط کی تقریب سے خطاب

121
APP19-08 LAHORE: October 08 – Punjab Chief Minister Muhammad Shahbaz Sharif addressing Seminar ‘Kissan Empowerment’. APP

لاہور۔8 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چھوٹے کاشتکاروں میں 100ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اوران قرضوں کا مکمل سود پنجاب حکومت ادا کرے گی۔ملک کی تاریخ کے اس منفرد اور انوکھے پروگرام سے لاکھوں کسان مستفید ہوں گے۔جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں میں بلاسود قرضے شفاف انداز سے تقسیم کیے جائیں گے۔ زراعت کی ترقی اورچھوٹے کسان کی خوشحالی کیلئے 100ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کاتاریخ ساز پروگرام معاشی و سماجی اورسبز انقلاب برپا کرے گا۔