وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس،

121
کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر لیز رلینڈ لیولر یونٹس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کا انعقاد
کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر لیز رلینڈ لیولر یونٹس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کا انعقاد

لاہور۔13 مارچ(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیر اعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی کارکردگی اورنیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے ، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کم آمدن والے خاندانوں کے چھت کے خواب کو پورا کرے گا۔وزیر اعلی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار پروگرام کے تحت پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اس پروگرام کے تحت لودھراں ، چشتیاں اور رینالہ خورد میں گھر تعمیر ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور ، سیالکوٹ، سرگودھااور چنیوٹ کو نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے پہلے مرحلے کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بے گھر عوام کو چھت فراہم کرنا پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔ اس موقع پروزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصل آباد، بہاولپور، بھکر اور لاہور میں نئی سائیٹس کی نشاندہی کا کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید ، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت ، چیف سیکرٹری، چیئر مین منصوبہ بندی و ترقیات ، ترجمان وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزاوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔