لاہور۔10 اپریل(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اتوار کو یہاں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور چین کا پاکستان کیلئے ایک لازوال تحفہ ہے اور سی پیک کے تحت پنجاب سمیت پاکستان بھر میں منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔