13.8 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز، جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے...

وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز، جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی،وزیرِ اعلیٰ پنجاب

- Advertisement -

لاہور۔23فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ایوان وزیر اعلیٰ کے مطابق چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت عام آدمی کیلئے 5ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے ، گردوں کی پیوند کاری فری کی جائے گی اور اس طرح بون میرو ٹرانسپلانٹ پر مریض کو خطیر رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی ۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ عام آدمی سرکاری خرچ پر کورنیا کی پیوند کاری کرا سکے گا جبکہ پیدائشی طورپر سماعت سے محروم کمسن بچوں کیلئے کوکلیئر امپلانٹ بھی حکومت کرائے گی۔چیف منسٹر پرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کیلئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے، اس میں رجسٹریشن کے بعد مریض کے جگر، گردوں، بون میرو،کورنیاکی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی، سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ نجی ہسپتالوں سے بھی آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا جس کیلئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹال فری نمبر”09009 0800- "بھی فنکشنل کردیا گیاہے۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست کو ہر شہری کے بنیادی مسائل کا احساس ہے، جسے حل کرنے کیلئے حکومت کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ،ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے جوعام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا ہے، اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے،جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی، اس کا مریض پر بوجھ نہیں پڑے گا، جس کے بعدکورنیا کی کامیاب پیوند کاری سے بصار ت سے محروم افراد نارمل زندگی گزار سکیں گے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565108

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں