23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعلیٰ پنجاب کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ میں سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے...

وزیراعلیٰ پنجاب کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ میں سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب

- Advertisement -

لاہور۔9 اپریل(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں کورس مکمل کرنےوالے انجینئرز کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے ایک بار پھر پرجوش انداز میں خطاب کیا۔وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا بھی ذکر کیا اور اس منصوبے کو عام آدمی، طلبا و طالبات، بیواﺅں، ملازمت پیشہ خواتین، نرسز، ڈاکٹروں، انجینئرز، اساتذہ اور مزدوروں سمیت سب کا منصوبہ قرار دیا ،انہوں نے اس عظیم الشان منصوبے کی مخالفت کرنےوالی مٹھی بھر اشرفیہ پر کڑی تنقیدکی اورانہیں ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا جبکہ وزیراعلیٰ نے دھرنا دینے والوں کو بھی حرف تنقید بنایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=391

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں