وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت” اب گاؤں چمکیں گے ”کے حوالے سےشیخوپورہ ضلع کونسل ہال میں شاندار تقریب

204
"اب گاؤں چمکیں گے "پروگرام کے فیز IIIکے تحت 35دیہات کو ماڈل ویلج بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ

شیخوپورہ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):شیخوپورہ ضلع کونسل ہال میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت” اب گاؤں چمکیں گے ”کے حوالے سے شاندار ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم سی او ضلع کونسل احسن عنایت سندھو ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عثمان خداداد یونین کونسلوں کے سیکرٹری رائے عاقل کھرل احسان ورک رائے رستم شہزاد رائے اسلم رائے سرفراز پٹواری نمبر داروں سمیت گاؤں کے ممبران نے شرکت کی

، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے انقلابی قدم کے تحت منعقدہ تقریب میں دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور بیماریوں سے بچاؤ کیلئے جامع پروگرام ”اب گاؤں چمکیں گے ”کے سلسلہ میں ہر گھر سے کوڑا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کیلئے ألات کی فراہمی، مقامی افراد کی مشاورت سے کوڑا تلف کرنے کے مقامات کی نشاندہی، گلیوں و نالیوں کی باقاعدگی سے صفائی اور مقامی افراد پر مشتمل ویلج کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے آگاہی دی گئی اس سلسلہ میں ہر گھر کے لئے 50 روپے، دوکان پر100روپے ،پٹرول پمپ اور شادی ہال پر1000روپے ماہانہ چارجز لگائے گئے ہیں ،پہلے ایک ماہ کے چارجز حکومت پنجاب خود ادا کرے گی۔