لاہور۔11 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد پنجاب پولیس کے اینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میںےوم عاشور کے موقع پر صوبہ بھرمیں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کےے جانیوالے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کیے جانیوالے سکیورٹی انتظامات کی موثر مانٹیرنگ تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے ،امن وعامہ کی فضاءکو یقینی کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔