وزیراعلیٰ کاکھرڑیانوالہ میں بیوی کے قتل کا نوٹس،رپورٹ طلب

160
Chief Minister of Punjab

لاہور۔22جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھرڑیانوالہ میں تیسری بیٹی کی پیدائش روکنے کے لئے بیوی کے قتل کے واقعہ نوٹس لے لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بیٹی کا قتل انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل برداشت ہے۔

بیٹی کی پیدائش پر بیوی کا قتل دور جہالت کی روایت ہے۔