23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعلیٰ کے قصور میں رمضان بازار،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور اینٹوں کے...

وزیراعلیٰ کے قصور میں رمضان بازار،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور اینٹوں کے بھٹے کے اچانک دورے رمضان بازار میں صارفین کا اشیاءخوردونوش کی قیمتوں اورکوالٹی جبکہ ہسپتال میں مریضوں کا طبی سہولتوں کی فراہمی پر اظہار اطمینان عوام کی سہولت کیلئے صوبے بھر کے رمضان بازاروں میں معیاری اشیاءخوردونوش سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں:شہبازشریف وزیراعلیٰ کا ہسپتال میں زیر علاج محنت کش محمد صدیق کی اہلیہ کے مفت علاج ،بچوں کی مفت تعلیم

- Advertisement -

اور5لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان لاہور۔12 جون(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اتوار کو4گھنٹے تک بغیر پروٹوکول قصور میں رمضان بازار،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور اینٹوں کے بھٹے کے اچانک دورے کیے۔وزیراعلیٰ نے رمضان بازارمیں اشیاءخوردونوش،پھلوں، سبزیوں، دالوں، چینی ،آٹے کی قیمتوں اور معیارجبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کاجائزہ لیاجبکہ اینٹوں کے بھٹے پر اچانک چھاپے کے دوران چائلڈ لیبر کے حوالے سے پنجاب حکومت کے اقدامات کاجائزہ لیا۔رمضان بازار اورہسپتال کے دورے کے بعدقصور سے واپسی پر وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر اچانک نواحی علاقے خانوالہ کے قریبی گاوں اڑوڑے میںکھیتوں میں اتار لیا اور نواحی گاوں میں اینٹوں کے بھٹے پر پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ عام کوچ میں سفر کرتے ہوئے ریلوے سٹیشن قصور کے رمضان بازار پہنچے اور صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے اشیاءضروریہ کی قیمتوں اورمعیار کے بارے میں دریافت کیا۔صارفین نے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں اورکوالٹی پر اطمینان کا اظہارکیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8534

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں