اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈاربین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کے حکام سے بات چیت کیلئے منگل کوامریکا روانہ ہوگئے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈاراپنے دورہ امریکا کے درمیان آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے اعلیٰ انتظامی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کی جانب سے پاکستان کی معاونت سے متعلق امورپرتفصیلی بات چیت ہوگی۔
وزیرخزانہ قرضہ دینے والے کثیرالجہتی شراکت داروں سے بھی بات چیت کریں گے۔دورہ امریکا کے دوران وزیرخزانہ آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے حکام کوسیلاب سے ملکی معیشت کوپہنچنے والے نقصانات اورجامع وپائیداراقتصادی نموکیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔