اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے اکائونٹنگ اینڈ آڈٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹیٹیوشنز (اے اے اوآئی ایف آئی) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ نے منگل کویہاں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اوراے اے اوآئی ایف آئی کے درمیان سماجی بہبود، کاروبار، مالیاتی شعبہ جات اور ملک میں اسلامی مالیاتی صنعت اور کیپٹل مارکیٹ کے درمیان دوطرفہ روابط اور تعامل کو فروغ دینے کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر خزانہ نے شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ کو ملک کی اقتصادی اور ملک میں اسلامی مالیاتی نظام کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔