وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارسے برطانوی دارالعوام کے رکن خالد محمود کی ملاقات

159

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تعلقات اورتعاون میں اضافہ کی امیدکااظہارکیاہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کوبرطانوی دارالعوام کے رکن خالد محمود سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کی ۔وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق باجوہ اورطارق محمود پاشا بھی اس موقع پرموجودتھے۔

ملاقات میں پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔

خالد محمود نے وزیر خزانہ کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور گزشتہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ خالد محمود برمنگھم پیری بار سے ہاوس آف کامنز میں سب سے زیادہ عرصے تک خدمات انجام دینے والے رکن ہیں۔