وزیرخزانہ شوکت ترین کی محصولات کے اہداف کے حصول پرایف بی آرکومبارکباد

105
وزیرخزانہ کی سرمایہ کاری بورڈ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مندسعودی سرمایہ کاروں سے بات چیت کوحتمی شکل دینے کی ہدایت

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے فروری کیلئے محصولات کے اہداف کے حصول پرایف بی آرکومبارکباددی ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاہے کہ ایف بی آّر نے فروری 2022 کیلئے محصولات کا 441 ارب روپے کاہدف کامیابی سے حاصل کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کے محصولات میں مجموعی طورپر28.5 فیصدکی نموہوئی ہے جبکہ ماہانہ بنیادوں پرمحصولات کی وصولی میں 30 فیصد اضافہ ہواہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت اسی شرح سےجاری مالی سال کیلئے محصولات کاہدف حاصل کرے گی