اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایف بی آر کی جانب سے جاری مالی سال کیلئے محصولات کے اہداف سے بڑھ کر وصولیوں پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ الحمدللہ ایف بی آر نے جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ اور نومبر کے مہینہ کیلئے اہداف سے بڑھ کر وصولیاں کی ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ نومبر میں ایف بی آر نے محصولات کا ہدف 537 ارب روپے مقرر کیا تھا جبکہ ایف بی آرنے 538 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ایف بی آر نے محصولات کا ہدف 2680 ارب روپے مقرر کیا تھا جبکہ ایف بی آر نے ہدف سے 8 ارب روپے زائد یعنی 2688 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کئے۔