- Advertisement -
اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے سمندری سرحدوں اورمفادات کی نگرانی کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے یہ بات پیرکویہاں وائس چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نویداشرف سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں ملک میں جاری اقتصادی اورسلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔وزیرخزانہ نے سمندری سرحدوں اورمفادات کی نگرانی کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کوسراہا۔
- Advertisement -
انہوں نے ملک کے سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ پراعتماد کااظہارکیا اورانہیں حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کایقین دلایا۔وائس چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نویداشرف نے تعاون اورتعریف پروزیرخزانہ کاشکریہ اداکیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=358985
- Advertisement -