وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان کی پنجگور میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت

116
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان نے پنجگور میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہےاور حملے میں شہید چار سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

بدھ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ وطن کے بیٹے اپنے لہو سے عوام کی سلامتی کا خراج دے رہے ہیں، انھیں سلام پیش کرتے ہیں۔وزیرداخلہ نے شہداءکے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہداءکی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی، دہشت گردوں کو مٹا کر دم لیں گے ۔وزیرداخلہ نے شہداءکے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔