اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقےمیں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔منگل کو اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ شہید میجر سید معیز عباس اورلانس نائیک جبران اللہ نے قوم کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں،شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ قوم کے ہیرو ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ قوم شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور 11 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا،شہداء نے جان دے کر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا،شہید میجرسید معیزعباس اور لانس نائیک جبران اللہ جیسے بہادر سپوت قوم کافخر ہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کے خاندانوں سےدلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔