اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے چوہدری نثار سے خوفزدہ ہیں، چوہدری نثار ملک کے وزیر داخلہ ہیں اور ان کی سچائی دیانت اور کردار پر سوال اٹھانے سے پہلے گریبان میں جھانکیں،شرجیل میمن شور مچا کر اپنی چوری اور کرپشن نہیں چھپا سکتے، شرجیل میمن لوگوں کی لوٹی ہوئی دولت کا جواب دیں اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کریں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہ کرپشن کرنے والے چوہدری نثار سے خوفزدہ ہیں ،شرجیل میمن صاحب آپ اپنی چوری اور کرپشن کو چھپانے کے لیے شور کیوں مچا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار پاکستان کے وزیر داخلہ ہیں اور ان کی سچائی دیانت اور کردار پر سوال اٹھانے سے پہلے گریبان میں جھانکیں ۔