وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کا سیف سٹی پراجیکٹ کے کنٹرول روم کادورہ،

69
اقوام کی ترقی کا واحد راستہ قانون کی حکمرانی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی

اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے جمعرات کوسیف سٹی پراجیکٹ کے کنٹرول روم کادورہ کیا اورمحرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کیلئے کئے جانیوالے انتظامات کاجائزہ لیا۔اس موقع پر انسپکٹرجنرل پولیس اسلام آباد نے وزیرمملکت کو عاشورہ محرم کے پرامن انداز میں انعقاد کیلئے سیکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیرمملکت کو بتایا گیا کہ محرم کے 17 جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے 2 ہزار 586 پولیس اہلکاروں ، پاکستان رینجرز اورفرنٹئیرکانسٹیبلری کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ وزیرمملکت شہریارخان آفریدی نے اس موقع پرسیف سٹی پراجیکٹ کو مزید بہتربنانے اورمزید تکنیکی عملہ کی شمولیت کی ہدایت کی۔