اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی)وزیرمملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے بیماریوں سے بچاﺅ اور روک تھام کے حوالے سے پاک امریکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے ۔بدھ کو یہاں پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی جس کا مقصد صحت کے شعبے میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید بہتر بنانا تھا۔ وزیر قومی صحت نے صحت کے شعبے میں پاک امریکہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بیماریوں سے بچاﺅ اور روک تھام کے حوالے سے جاری تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہو گا ۔