وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا نیشنل لائبریری میں خطاب

94
APP83-25 ISLAMABAD: October 25 - Minister of State for CADD, Dr. Tariq Fazal Chaudhry and Ambassador of US to Pakistan, H. E. David Hale inaugurating the newly renovated Lincoln Reading Lounge in National Library. APP

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ لائبریری علم کے فروغ و ترویج کا اہم ذریعہ ہے، پاکستان اور امریکہ کے تعلیم کے شعبہ میں اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ منگل کو انہوں نے یہ بات نیشنل لائبریری میں امریکی سفیر ڈیورڈ ہل کے ہمراہ لنکن ریڈنگ ہال کے افتتاح کے موقع پر کی۔ہال میںپاکستانی تاریخ، امریکی تاریخ، سیاسیات اور حالات حاضرہ پر کتب مہیا کی گئی ہیں۔ ہال میں انٹرنیٹ کی سہولیات بھی فراہم ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نوجوانوں میں کتب بینی کو فروغ دینے کے لئے لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تعلیمی شعبوں میں امریکی خدمات قابل تحسین ہیں۔ امریکی عوام بہت سے شعبوں میں پاکستان کی مدد کر رہے ہیں، نیشنل لائبریری میں آنے والوں میں لنکن لانج سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔