- Advertisement -
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف ضلع دادو کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد سے ضلع دادو کے لیے روانہ ہو گئے۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کو جھاکرو میں سیلاب سے نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد وزیرِ اعظم سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں ان سے ملاقات کریں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=329487
- Advertisement -