- Advertisement -
اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج پیرکو خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلا ع نوشہرہ اور چار سدہ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو متعلقہ حکام کی جانب سے سیلاب سے ہونے و الے نقصانات اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی جاےگی ۔
وزیرِ اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیرِ اعظم آج پیر کو ہی مہمند ڈیم کی جگہ کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیرِ اعظم کو مہمند ڈیم پروجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جاےگی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324324
- Advertisement -