وزیرِ اعظم شہباز شریف آج چھٹے پاکستان فارما سمٹ اور ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کریں گے

179

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج (بدھ کو)اسلام آباد میں منعقد ہونے والی چھٹی پاکستان فارما سمٹ اور ایوارڈز (PESA-2023) میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں تیار کردہ ادویات کی برآمدات کے فروغ کے موضوع پر منعقدہ اس تقریب میں پاکستان سے ادویات کی برآمد کی 50 بڑی کمپنیوں کو ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے ۔ وزیراعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔