وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

262

سمرقند۔15ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے،وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات جمعرات کو یہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کے مو قع پر ہوئی۔