وزیرِ اعظم شہباز شریف سیلاب سے نقصانات کا جائزہ لینے اور متاثرین سے ملاقات کیلئے نوشہرہ روانہ

116

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کیلئےآج پیرکو نوشہرہ روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق نوشہرہ میں وزیرِ اعظم کو سیلاب کی صورتحال اور جاری ریسکیو اور امدادی کاروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔وزیرِ اعظم سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور ان میں امدادی چیک تقسیم کریں گے۔