انقرہ۔3جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے البیراک گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چئیرمین احمد البیراک کی ملاقات کی ،ملاقات میں وزیرِ اعظم نے البیراک گروپ کے پاکستان میں منصوبوں کی پذیرائی کی۔
ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق البیراک گروپ نے پاکستان میں کم لاگت رہائشی منصوبوں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، فضلے سے بجلی بنانے اور ٹریکٹر کی صنعت میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی سے آگاہ کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔