وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کےرکنِ قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی اور ایمل اسفند یار کی ملاقات

160
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کےرکنِ قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی اور ایمل اسفند یار کی ملاقات

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کےرکنِ قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی اور ایمل اسفند یار نے ملاقات کی۔

جمعرات کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سابق رکنِ قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور بھی شامل تھے۔ملاقات میں شرکاء نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس کے علاوہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی ۔