وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تفصیلی مشاورت

76

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی۔ پیرکو وزیراعظم آفس کےمیڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم کو عوامی فلاحی منصوبوں کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے اور کراچی کی عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیرِ اعظم نے حکومتی اصلاحات کے نفاذ میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں قومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں کے تعاون کو کلیدی قرار دیا۔