وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دانیال عزیز کے روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار

286

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شکر گڑھ میں مسلم لیگ (ن )کے راہنما دانیال عزیز کے روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دانیال عزیز کی اہلیہ سے فون پر رابطہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ دانیال عزیز جلد صحت یاب ہوں۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو دانیال عزیر کی صحت یابی تک علاج معالجے کے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔