وزیرِ اعظم شہباز شریف کا لاہور میں گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار

128

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے لاہور میں گھر میں آتشزدگی کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کےلئےمغفرت اور لواحقین کےلئے صبرجمیل کی دعا کی۔