وزیرِ اعظم شہباز شریف کی راولپنڈی میں بلوچستان ہیلی کاپٹر سانحے کے شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت

148

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں بلوچستان ہیلی کاپٹر سانحے کے شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سینئر فوجی قیادت اور وفاقی وزراء بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے ۔

وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطاء کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانی پر مجھ سمیت پوری قوم انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔