اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت سیلاب زدہ علاقوں کے حوالے سے قائم کی گئی ریلیف کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کو سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی مدد اور نقصان کے تخمینے کیلئے صوبوں کے ساتھ مشترکہ سروے پر تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے۔