رحیم یار خان۔5جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے مابین رحیم یار خان میں ملاقات ہوئی ، صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان نے خود گاڑی چلائی جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف انکے ساتھ تھے۔
وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے مابین گاڑی میں کافی دیر تک غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے صدر متحدہ عرب امارات کو انکے دوسرے گھر پاکستان میں خوش آمدید کہا۔
غیر رسمی گفتگو کے دوران دونوں رہنما ہنستے مسکراتے نظر آئے۔