اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مینز والی بال ٹیم کو سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ کامیابی کھیل کے میدانوں میں پاکستان کی شان کو بحال کرنے میں ہمارے کھلاڑیوں کے جذبے، عزم اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔