وزیرِ اعظم شہباز شریف کی گزشتہ رات خوست، ہرنائی، بلوچستان میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی شدید مذمت

57

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات خوست، ہرنائی، بلوچستان میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اتوار کو وزیر اعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں کے مزموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے نائیک عاطف اور سپاہی قیوم کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ میں واقع میں زخمی ہونے والے میجر عمر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ملک کی حفاظت کرتے اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیںاورمجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر دعائیں شہدا اور انکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔