وزیرِ اعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی ملاقات

185

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیرِ دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیرِاعظم کے بلوچستان پر خصوصی توجہ کے وژن کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں، موجودہ حکومت کے تاریخی بلوچستان پیکیج اور بلوچستان کے لوگوں کی سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔